 |  لوئس پوسادا کرائلس نامی یہ شخص وینزویلا کا باشندہ ہے۔ |
امریکہ میں ایک ایسے کمیونسٹ مخالف شدت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر ایک طیارے کو تباہ کرنے کا الزام ہے۔ کمیونسٹوں کے مخالف اس شخص نے تیس سال پہلے کیوبا کے ایک طیارے کو تباہ کیا تھا جس میں تہتر افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ لوئس پوسادا کرائلس نامی یہ شخص وینزویلا کا باشندہ ہے۔ وہ 1976 میں جہاز کو تباہ کرنے سے پہلے دس سال تک سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا۔ وینزویلا کی حکومت نے، جو کیوبا کی قریبی اتحادی ہے، کہا ہے کہ کرائلس کو اس کے حوالے کردیا جائے لیکن واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہے۔ |