BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 November, 2004, 01:50 GMT 06:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سی آئی اے: دو اور استعفے
News image
امریکی ادارے سی آئی اے کے دو مزید اعلیٰ اہلکاروں نے جن کا تعلق ادارے کے ایک خفیہ یونٹ سے تھا، اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ اہلکار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا سی آئی اے کے ڈائریکٹریٹ آف آپریشنز میں بڑے عہدوں پر فائز تھے۔

ادارے میں تبدیلیوں کا جو عمل شروع ہوا ہے اس میں ان دونوں اہلکاروں کے استعفے تازہ ترین اضافہ ہیں۔

اس خفیہ یونٹ کے سربراہ سٹیفن کیپس اور ان کے نائب مائیکل سولک گزشتہ ہفتے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔

لیکن تازہ ترین واقعہ میں استعفیٰ دینے والوں کے نام اس لیے ظاہر نہیں کیے گئے کہ وہ ایک خاص مشن پر تھے اور نام ظاہر ہونے سے مشن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لیکن نیویارک ٹائمز نے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے اتنا کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے دونوں افسر کام اہم عہدوں پر فائز تھے۔

استعفیٰ دینے والے دونوں اہلکاروں کا یونٹ غیر ملکی جاسوسوں کی بھرتی کرنے کا ذمہ دار ہے اور بیرونِ ملک ایک خفیہ آپریشن میں مصروف ہے۔

استعفی دینے والے دونوں اہلکاروں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ یورپ اور مشرقِ بعید میں آپریشنز کے سربراہ تھے اور انہوں نے اس لیئے استعفیٰ دیا کہ وہ نئی انتظامیہ کے ساتھ ٹھیک طرح کام نہیں کر پا رہے تھے۔

ان دونوں اہلکاروں کے استعفوں سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ سی آئی اے میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ادارے کے نئے سربراہ پورٹر گوس کی کافی عرصے سے ادارے میں کام کرنے والے سینیئر عہدیداروں سے تلخی بھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد