BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 August, 2004, 20:35 GMT 01:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پورٹر گوس: سی آئی اے کے نئے چیف
پورٹر گوس
پورٹر گروس جنہیں سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیاگیا ہے۔
امریکی صدر جارج بش نے کانگریس کے رکن پورٹر گوس کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

پورٹر گوس جو کہ ایوانِ نمائیندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ہیں، جارج ٹینٹ کی جگہ لیں گے جنہوں نے پچھلے ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

پورٹر گوس کی تقرری کی توثیق امریکی سینٹ کرئے گی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر بش کی انتظامیہ اس بات کی امید کر رہی ہے کہ سینٹ کی طرف سے پورٹر گوس جن کا تعلق ریپلیکن پارٹی سے ہے، کی تقرری کی توثیق جلد ہی ہو جائے گی۔

نئے ڈائریکٹر کی تقرری کانگریس کے کمیشن کی طرف سے گیارہ ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بارے میں رپورٹ جاری ہونے کے بعد کی گئی ہے۔

رپورٹ میں خفیہ اداروں کو مؤثر بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔

پینسٹھ سالہ پورٹر گوس امریکی فوج کے حساس ادارے اور سی آئی اے میں کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے انیس سو نواسی سے اب تک کانگریس میں فلوریڈا ضلع کی نمائیندگی کر رہے ہیں۔

منگل کے روز پورٹر گوس کی تقرری پر صدر جارج بش نے کہا کہ ’پورٹر گوس اس عہدے کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں۔ وہ ایک انتہائی تجربہ کار رہنما ہیں جنہیں خفیہ اداروں میں کام کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں تجربہ حاصل ہے‘۔

اس سلسلے میں پورٹر گوس کا کہنا ہے کہ ان کا دھیان مستقبل میں آنے والے مشکلات کی طرف ہے۔

تاہم امریکی میڈیا بغیر کسی کا نام لیے اس امر کا اظہار کر رہا ہے کہ سینٹ میں گوس کی تقرری کی منظوری کے مسئلے پر سی آئی اے پر سخت تنقید کی جائے گی۔

ڈیموکریٹس کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں جان کیری کی فتح کی صورت میں شاید پورٹر گوس سی آئی اے کے ڈائریکٹر نہیں رہیں گے۔

کانگریس کی رپورٹ میں خفیہ اداروں پر گیارہ ستمبر کے حملوں کو روکنے پر تنقید اور ان میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لانے کی سفارشات کی گئی ہے جن میں نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر کا نیا عہدہ تخلیق کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے جان مک لاگلن ادارے کی عبوری ڈائریکٹر کی حیثیت سے نگرانی کر رہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد