BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی کرنل کی سرزنش اور جرمانہ
ابوغریب جیل
عراق کی ابوغریب جیل میں سینیئر امریکی کمانڈر کی سرزنش کی گئی اور کام میں غفلت برتنے کا قصوروار ٹہراتے ہوئے انہیں 8000 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

امریکی فوجی کمانڈر کرنل تھامس پاپس کو فرائض میں غفلت برتنے کے دو الزامات کا قصوروار پایا گیا جن میں دورانِ تفتیش کتے پاس رکھنے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔

کرنل پاپس بغداد کے نزدیک اس جیل میں خفیہ فوجیوں کے عملے کے انچارج تھے۔

جرمنی میں ہونے والی سماعت میں کرنل پاپس نے اپنے دفاع میں ثبوت بھی پیش کئے لیکن انہیں دو مرتبہ اپنے کام میں غفلت برتنے کا قصوروار پایا گیا۔

گزشتہ ہفتے ابوغریب جیل کی سابق کمانڈر بریگیڈیئر جینس کارپنسکی کی تنزلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

کرنل پاپس کے خلاف 2003 کے اواخر میں عراقی قیدیوں کے ساتھ غلط برتاؤ کے الزامات سامنے آئے تھےاور اس سلسلے میں سنسنی خیز تصاویر بھی شائع ہوئی تھیں۔

اس سلسلے میں امریکہ کے نو جونیئر فوجیوں پرقیدیوں سے بدسلوکی کی فردِ جرم عائد کی گئی تھی جن میں سے سات کو سزا بھی ہو چکی ہے۔

کرنل پاپس کو سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو پوچھ گچھ کے بارے میں صحیح تربیت دی اور نہ ہی صحیح اطلاعات فراہم کیں اور نہ ہی پوچھ گچھ کے دوران نگرانی کی گئی۔

دوسری مرتبہ غفلت برتنے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران ایسے طریقے اختیار کیے جن کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی اس کے لیے انہوں نے اپنے سینیئر حکام سے اجازت لی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد