امریکی فوجی افسر کی تنزلی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش نے عراق میں جیلوں کی سابق انچارج خاتون فوجی افسر کی تنزلی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ امریکی فوج کی ریزرو بریگیڈیئر جنرل جینس کارپنسکی کی ابوغریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے میں کوتاہی برتنے پر کرنل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ہے۔ امریکی فوج کی طرف جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہیں ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے اور ماضی میں چوری کے ایک معاملے میں کو چھپانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ جنرل کارپنسکی ابوغریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے سزا پانی والی سینئر ترین امریکی فوجی افسر ہیں۔ وہ عراقی جیلوں کا انتظام چلانے والے اس امریکی فوجی یونٹ کی سربراہ تھیں جس پر قیدیوں سے بدسلوکی الزام لگایا گیا تھا۔ ماضی میں جنرل جینس کارپنسکی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں عراقی جیلوں کو چلانے کا مکمل اختیار نہیں دیا گیا تھا اور انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||