یوکرائن کی ماڈل وزیراعظم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوکرائن کی وزیراعظم یولیا تھاموشینکو کی تصویر یوکرائن کے ایک فیشن میگزین کے صفحہ اول پر پرڈیزائنر کپڑوں میں شائع ہوئی ہے۔ محترمہ تھاموشینکو نے یوکرائن میں میں آنے والے ’اورینج ریوولیشن‘ میں اہم رول ادا کیا تھا۔ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا مردوں کے غلبے والی سیاست کی اس دنیا میں انہوں نے اپنی خوبصورتی کا بھر پور استعمال کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بھی لبھانے کی کوشش کی تھی جو مارچ میں یوکرائن کے دورے پر آئے تھے۔ اس بارے میں انہوں نے کہا ’کیا واقعی آپ کو لگتا ہے کہ میں لوگوں کو لبھا سکتی ہوں۔ یہ دلچسپ بات ہے میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا‘۔ 2001 میں ایک انٹرویو کے دوران جب محترمہ تھاموشینکو سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی تصویر’ پلے بوائے‘ میگزین پر دیکھنا پسند کریں گی یا ٹائم میگزین اور یوکرین کے خواتین کے میگزین ’نٹالی‘ کے صفحہ اول پر۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی عورت کے لیے پلے بوائے کا صفحہ اول بہترین پسند ہوگی لیکن وہ شاید ٹائم میگزین کے صفحہ اول کو پسند کریں گی۔ انہوں نے ایل میگزین کو بتایا کہ ان کا حسن قدرتی ہے اور کسی بھی طرح کی بیوٹی ٹریٹمینٹ کی انہیں ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کے پاس وقت ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||