BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 January, 2005, 14:50 GMT 19:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہماری منزل متحدہ یورپ: یوکرین
وکٹر یشچنکو
یشچنکو پہلے سرکاری دورہ پر روس جائیں گے
یوکرین کے نو منتخب صدر وکٹر یشنکو نے اتوار کو ہزاروں افراد کے موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

یورپ نواز وکٹر یشنکو حلف لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ’مستقبل میں ہماری منزل متحدہ یورپ ہے‘۔

یشنکو نے نومبر میں روس نواز وکٹر یانوکوویچ کو دوسری بار ووٹنگ میں ہرا دیا تھا۔

یشنکو نے کہا کہ وہ یوکرین کے اتحاد کو قائم رکھنے کے لیے کام کریں گے۔

حلف برداری کے موقع پر آٹھ ممالک کے سربرہان اور امریکہ کے وزیر خارجہ کولن پاول بھی موجود تھے۔

صدر یشنکو سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کو امریکی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت حاصل رہے گی‘۔

یوکرین کے انتخابات میں ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں میں گہرے اختلافات دیکھنے میں آئے۔ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہارنے والے امیدوار یانوکوویچ کو ووٹ دیا جبکہ مغربی اور وسطی علاقوں میں صدر یشنکو کو حمایت ملی۔

صدر یشنکو نے یوکرین کے عوام سے اپنے اختلافات ختم کرنے کی اپیل کی۔

حلف لینے کے بعد صدر یشنکو اپنے پہلے سرکاری دورے پر روس جائیں گے جہاں وہ روس کے صدر پوتین سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد