BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 December, 2004, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوکرین کی کابینہ کا اجلاس منسوخ
یوکرین
حزب اختلاف کے رہنما نے حکومت کو ’ناجائز حکومت‘ قرار دیا ہے
یوکرین میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم وکٹر یانوکووچ کو سرکاری عمارت کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر کابینہ نے اپنا اجلاس منسوخ کردیا ہے۔

اس سے قبل حزب اختلاف کے رہنما نے حکومت کو ’ناجائز حکومت‘ قرار دیتے ہوئے اپنے حامیوں پر زور دیا تھا کہ کابینہ کا یہ اجلاس رکوا دیا جائے۔

وزیر اعظم یاکونووچ نے ابتدا کے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا جن کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما نے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

تاہم حزب مخالف کے رہنما یوشینکو اس وقت تک صدارت حاصل نہیں کرسکیں گے جب تک ان کے مخالف کے قانونی طور پر انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے امکانات ختم نہیں ہوجاتے۔

حزب مخالف کے رہنما کی جانب سے دباؤ کے باعث حکومتی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نے کرنی تھی۔

روس نے ان انتخابات میں یانوکووچ کے مخالف کی بھرپور حمایت کی تھی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ روس سے تعلقات استوار کرنے میں اب کچھ وقت لگے گا۔

’مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ روس نے ایک امیدوار کے لیے اتنی زیادہ حمایت کا اظہار کیا۔ یہ حقیقت یوکرین کے عوام کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد