پہلے روس کا دورہ: یشنکو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوکرین میں حزب اختلاف کے رہنما وِکٹر یشنکو، جنہوں نے دوبارہ کرائے جانے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے، نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہ وزیراعظم وکٹر یانوکوِچ کو روس کی جانب سے انتخابات کے دوران ملنے والی مدد سے یوکرین کے لاکھوں لوگوں کو دکھ ہوا ہے۔ وزیراعظم یانوکوِچ صدارت کے امیدوار تھے۔ وِکٹر یشنکو نے کہا کہ وہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بیرونی دورہ ماسکو کا کریں گے تاکہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں جاسکیں۔ یوکرین کے انتخابات کے دوران روس وزیراعظم یانوکوِچ کی حمایت کررہا تھا جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک وِکٹر یشنکو کے حامی تھے۔ صدارتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر اس لیے دوبارہ کرانے پڑے کیونکہ دوسرے دور کی ووٹنگ کے دوران بدعنوانیوں کے الزامات کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا۔ دوبارہ انتخابات اتوار کو کرائے گئے اور ووٹوں کی گنتی سے لگ بھگ یہ واضح ہے کہ وکٹر یشنکو کی فتح یقینی ہے۔ وزیراعظم یانوکوِچ نے نتائج ماننے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ ووٹنگ کے دوران بدعنوانیوں کے ہزاروں واقعات پیش آئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||