BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 April, 2005, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گینڈوں کی معدوم ہوتی نسل
گینڈا
پورے جنوبی ایشیا میں گینڈوں کی سب سے بڑی آبادی نیپال میں ہے
محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ نیپال میں شکار کی وجہ سےگینڈوں کی تعداد میں حالیہ برسوں میں کمی آئی ہے۔

گینڈوں کی آبادی کی تازہ ترین گنتی سے پتہ چلا ہے کہ ان کی تعداد 400 سے بھی کم ہو گئی ہے جبکہ سن دوہزار میں نیپال کے تین محفوظ جنگلات میں ان کی تعداد 600 تھی۔

اس کی سب سے بڑی وجہ جانوروں کا شکار بتائی جا رہی ہے۔

پورے جنوبی ایشیا میں گینڈوں کی سب سے بڑی آبادی نیپال میں ہے۔

سن دو ہزار کی گنتی سے پتہ چلا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے محفوظ پارک میں گینڈوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔جبکہ دوسرے دو چھوٹے پارکوں میں 100 گینڈے تھے۔

حکام کے مطابق پانچ سال بعد گینڈوں کی تعداد میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔

گینڈے کے سینگ کی تجارت بین ا لاقوامی سطح پر ممنوع ہے لیکن ماہرین کے مطابق شکاری اس کے عوض ملنے والی بھری رقم کے لالچ میں شکار کرتے ہیں۔

نیپال کےگینڈوں کی آبادی کے بارے میں نیپالی حکام نے ان کے تحفظ میں کامیابی کا دعوی کیا تھا۔

نیپال کی حکومت کو ماؤ باغیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے چٹوان نیشنل پارک میں حفاظتی دستوں میں کمی کرنی پڑی اور شکاری اسی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد