BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 February, 2005, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹارکٹیکا پگھل رہا ہے
 گلیشئیر
سمندری برف کے پگھلنے سے سمندری گلیشئیروں کو روکنے والی دیوار ختم ہوتی جا رہی ہے
برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سےانٹارکٹیکا میں قطبین پر موجود برف اندازے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہے۔

برطانوی آرکٹک سروے سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کو یقین ہے کہ دنیا بھر کے سمندروں کی سطح میں برف کے پگھلاؤ کی وجہ سے ہونے والے اضافے کی رفتار لگائے جانے والے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ گزشتہ پچاس برس کے دوران انٹارکٹیکا کے جزیرہ نما میں سمندری برف کا تیرہ ہزار مربع کلومیٹر حصہ پانی بن چکا ہے۔

ان تحقیقات کا اعلان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا گیا۔

انٹارکٹیکا کے جزیرہ نما میں سمندری برف کے پگھلنے سے سمندری گلیشئیروں کو روکنے والی دیوار ختم ہوتی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں گلیشئیر پہلے سے چھ گنا زیادہ رفتار سے سمندروں میں تیر رہے ہیں۔

براعظم انٹارکٹیکا کا مغربی حصہ بھی ماحولیاتی تبدیلی کا شکار ہے اور سمندر کا گرم پانی وہاں موجود برف کی تہہ کے نچلے حصے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد