رابین کی قبر کی توڑ پھوڑ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اسحاق رابین کی قبر کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ پولیس کے خیال میں یہ کام یہودی قوم پرستوں کا ہو سکتا ہے۔ یروشلم میں اسحاق رابین اور ان کی اہلیہ لیہ کی قبر پر کسی نے ہیبریو زبان میں قاتل کتا (murderous dog) لکھ دیا ہے۔ اسحاق رابن کو 1995 میں بائیں بازو کے حامی ایک یہودی نے قتل کر دیا تھا جو فلسطینیوں کے ساتھ اوسلو امن معاہدے کے خلاف تھا ۔ گزشتہ ہفتے تھیوڈر ہرزل اور پہلے اسرائیلی وزیر اعظم ڈیوڈ بین گورین کی قبروں کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ یروشلم پولیس نے ان واقعات کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بنائی ہے۔ یروشلم پولیس کے ترجمان نے کہا ’ہمارے خیال میں اس واقعہ میں انتہائی دائیں بازوں کے حامی شدت پسند وں کا ہاتھ ہے۔ رابن اور ہرزل کی قبریں ایک ہی قبرستان میں ہیں۔ ان واقعات کے بعد اب ایرئیل شیرون اور دائیں بازو کے رہنما یوسی بیلنکے کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جو غربِ اردن اور غزہ سے اسرائیلی فوجی دستوں کے انخلا کے حق میں ہیں۔ بدھ کے روز بین گرین کی قبر پر سپرے سے ’ہٹلر‘ لکھ دیا گیا تھا۔ اسرائیلی سیاسی رہنماؤں نے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے ۔ اس سے قبل حالیہ ہفتوں میں یروشلم کی سڑکوں کی دیواروں پر ایرئیل شیرون کو غزہ سے یہودی آبادکاروں اور فوجیوں کے انخلاء کے ان کے منصوبے کےخلاف دھمکیاں دی گئی تھیں۔ فروری میں داخلی امور کے وزیر گڈیون ازرا نے ان لوگوں کی گرفتاری کی اپیل کی تھی جو مسٹر شیرون اور ان وزراء کو دھمکیاں دے رہے ہیں جو غزہ سے اسرائیل کے انخلا کے حق میں ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں نے قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ دریں اثناء اسرائیلی خفیہ ادارے یروشلم میں العقصی میں کسی طرح کے تشدد کے امکانات کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ مسجد میں اور اس کے ارد گرد درجنوں کیمرے اور افسر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے 10 اپریل کو قوم پرست یہودیوں کی جانب سے مسجد کی عمارت میں ہونے والی ریلی پر پابندی لگا دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||