پی ایل او اجلاس، شدت پسند مبصر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منگل کو فلسطینی تنظیم آزادی پی ایل او کی عاملہ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں فلسطینی شدت پسند تنظیم اسلامی جہاد اور حماس کے نمائندوں کو بطور مشاہدین، شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ غزہ میں ہونے والے اس اجلاس سے پہلے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے دونوں تنظیموں سے تفصیلی مذاکرات بھی کر چکے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے حماس اور اسلامی جہاد فلسطینی تنظیم آزادی کی مخالفت کرتی آئی ہیں، مگر حال ہی میں ان کے موقف میں نرمی کے آثار نظر آئے ہیں۔ جولائی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ان دونوں تنظیموں کو باضابطہ طور پر پی ایل او میں شامل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے عربی ٹی وی چینل العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ فلسطینی جماعت الفتح جولائی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار منتخب کرنے کے لیے پرائمری انتخابات کرائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||