غزہ: اسرائیلی حملے میں دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کے علاقے میں خان یونس کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی میزائل کے حملے میں کم ازکم دو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مصر کی سرحد کے نزدیک ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار دی گیی ہے تازہ ہلاکتوں کے بعد بدھ کوخان یونس میں اسرائیلی فوج کے داخلے کے بعد سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب بارہ ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو اسرائیلی میزائل کے حملے میں چار فلسطینی مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک عام شہری جبکہ تین شدت پسند شامل تھے۔ ان افراد کے علاوہ پانچ دیگر افراد بھی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا شکار ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد قریبی یہودی آبادیوں پر ہونے ولے مارٹر بم حملوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم غزہ کے علاقے میں ا کیس یہودی بستیوں میں آباد آٹھ ہزار یہودیوں اور ان کی حفاظت پر مامور اسرائیلی فوج کو علاقے سے نکالنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس انخلاء کے باوجود غزہ کی بحری، بری اور فضائی سرحدوں پر اپنی عملداری قائم رکھے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||