اسرائیلی دراندازی میں آٹھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران آٹھ فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی بلڈوزر اور ٹینک جنہیں گن شِپ ہیلی کاپٹروں کی حمایت حاصل تھی، جمعہ کے روز خان یونس پناہ گزیں کیمپ میں داخل ہوئے اور کئی فلسطینی مکانوں کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کی اس دراندازی میں پچیس لوگ زخمی ہوگئے اور تین سو فلسطینی خاندانوں کو پناہ کی خاطر اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس فوجی کارروائی کا مقصد یہودی بستیوں پر ہونے والے راکٹ اور مورٹار حملوں میں کمی کرنا ہے اور کئی دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں پانچ فلسطینی اس وقت مٹی کے نیچے پھنس گئے جب مصر اور غزہ کی سرحد پر اسرائیلی کنٹرول کے تحت والی زمین کے نیچے سمگلنگ کے لیے کھودی جانے والی سرنگ بیٹھ گئی۔ فلسطینی امدادی ٹیم کو اسرائیل نے پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کی اجازت دیدی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||