کویت سے فلسطین کی معافی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سربراہ محمود عباس نے 1990 میں عراق کے خلاف جنگ کے دوران پی ایل او کی قیادت کی طرف سے اس کی حمایت پر کویت کے عوام سے معافی مانگی ہے۔ مسٹر عباس نے کہا کہ پی ایل او کی طرف سے صدام حسین کی حمایت پر کویتی حکومت اور کویتی عوام دونوں سے معافی مانگتے ہیں۔ محمود عباس نے یہ بیان کویت میں اپنی آمد کے موقع پر دیا جہاں پچھلے چودہ برس میں دورہ کرنے والے وہ پہلے سینئر فلسطینی رہنما ہیں۔ اگرچہ اس دورے سے پہلے کویتی حکومت نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کی طرف سے کسی معافی کی توقع نہیں کررہی لیکن کچھ اراکین اسمبلی نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ماضی میں فلسطین کی طرف سے اپنائی گئی پوزیشنوں کے بارے میں ایک کھلا بیان سامنے آئے۔ محمود عباس جن کے بار ے میں توقع ہے کہ وہ اگلے ماہ کے الیکشن میں جیت جائیں گے ، ایک وفد کی سربراہی کررہے ہیں جس میں وزیر اعظم احمد قریع بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وفد کی کوشش ہے کہ مشرق وسطٰی میں امن کی کوششوں میں تیمی کے ساتھ ہی وہ مختلف ممالک سے اس سلسلے میں حمایت حاصل کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||