محمود عباس سے ملنے کو تیار: شیرون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ غزہ سے یہودی آبادکاروں کی واپسی کو منظم بنایا جاسکے۔ انگریزی ہفتہ وار نیوز ویک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شیرون نے کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اسرائیل کے خالی کردہ علاقوں پر فلسطینی قیادت کنٹرول حاصل کرلے۔ فلسطینی رہنما محمود عباس نے بھی نیوز ویک کو بتایا کہ فلسطینی انتخابات کے بعد وہ ایریئل شیرون سے کبھی بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔ مبصرین کے مطابق جنووری کے انتخابات میں محمود عباسی کا فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے منتخب ہونا یقینی ہے۔ تاہم محمود عباس نے یہ بھی کہا کہ یہودی آبادکاروں کی غزہ سے واپسی سے قبل اسرائیل فلسطینی انتظامیہ کو غزہ میں سکیورٹی کا ڈھانچہ بنانے کا موقع فراہم کرے۔ محمود عباس نے اس بات کی نشاندہی کی کہ انہوں نے فلسطینی وزیراعظم کی حیثیت سے فائربندی شروع کرائی تھی لیکن اسرائیل نے جواب میں کوئی اقدام نہیں کیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||