BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 November, 2004, 08:27 GMT 13:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہودی ملاؤں نے کپڑے پہنادیئے
پہلے۔۔۔۔
پہلے۔۔۔۔
اسرائیل میں سخت گیر یہودی ملاؤں سے ڈر کر ’سیکس اور سٹی‘ نامی مقبول عالمی شو کی ہیروئن سارا جیسیکا پارکر کو کپڑے پہنا دیئے گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لکس کے اشتہاری بل بورڈز پر سارا ایک ایسے لباس میں دکھائی گئیں جو انتہائی مختصر تھا۔

ان بل بورڈز کے لگتے ہی چوبیس گھنٹوں کے اندر انتہا پرست یہودی ملاؤں کے ایک رہنما نے لکس بنانے اور فروخت کرنے والی کمپنی یونی لیور کو فون کرکے دھمکی دی کہ اگر سارہ کے مختصر لباس والے بل بورڈز رہے تو وہ نہ صرف لکس بلکہ کمپنی کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔

اس سے ڈر کر یونی لیور نے اپنی پوری اشتہاری مہم تبدیل کردی اور نئی مہم میں سارہ کو ایک نسبتاً لمبے گاؤن میں ملبوس دکھایا ہے جس میں انہوں نے اپنا بدن زیادہ ڈھانپا رکھا ہے۔

بعد میں۔۔۔۔
بعد میں۔۔۔۔

سارا جیسیکا پارکر جو سیکس اور سٹی میں ایک سیکس کالمنسٹ کا کردار ادا کرتی ہیں، دنیا بھر میں اپنے گلیمرس ملبوسات کی وجہ سے مشہور ہیں۔

اسرائیلی الٹرا آرتھوڈوکس انتہائی سخت گیر تصور کیے جاتے ہیں اور اپنے عقائد پر شدت سے عمل کرتے ہیں جن میں عورتوں کو بھڑکیلے ملبوسات سے منع کیا گیا ہے اور انہیں خود کو پوری طرح ڈھانپنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

لکس اسرائیل میں سب سے زیادہ بکنے والے صابنوں میں سے ایک ہے جو اس کے علاوہ ’ڈوو` نامی صابن اور دیگر کئی غذائی اور صفائی کی مصنوعات فروخت کرتا ہے۔

موسمِ سرما کا لباس
 ہم نے طے کیا کہ ان (سارا) کے لباس کو موسمِ سرما کے حساب سے دکھایا جائے۔
مارکیٹنگ مینیجر، یونی لیور

اس ہفتے جب کہ اسرائیل میں موسمِ سرما کی پہلی لہر آئی ہے، یونی لیور کے ایک مارکیٹنگ مینیجر نے اس کی انتہائی تخلیقی توجیہہ پیش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے طے کیا کہ ان (سارا) کے لباس کو موسمِ سرما کے حساب سے دکھایا جائے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد