حماس کے دو اراکین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں دو فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے دو افراد پر فائرنگ کی جو بروجی پناہ گزیں کیمپ کے قریب فصیل کے ساتھ رینگتے ہوئے گزر رہے تھے۔ اسلامی شدت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس کے دو اراکین اسرائیلی فوجی ٹھکانے کے قریب بم نصب کرتے وقت مارے گئے ہیں۔ سنیچر کے روز اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین میں ایک سینیئر فلسطینی شدت پسند کو ہلاک کردیا تھا۔ فلسطینی طبی ذرائع نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام ابو کمال بتایا تھا جو جنین میں الاقصیٰ بریگیڈ کے سربراہ کے چیف لیفٹننٹ تھے۔ سنیچر کے روز فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا تھا کہ ستمبر دو ہزار سے شروع ہونے والی فلسطینی تحریک انتفادہ کے دوران چار ہزار چھ سو چوالیس فلسطینی اور نو سو ستر اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||