اسرائیلی کمانڈوز کی ننگی تصویر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چھ اسرائیلی کمانڈوز کو اس وجہ سے فوج سے نکال دیئے جانے کا امکان ہے کہ انہوں نے گولان کی پہاڑیوں میں ننگ دھڑنگ ہو کر تصویر بنوائی جو ایک اخبار کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔ کمانڈوز کی یہ تصویر ایک اسرائیلی اخبار میں شائع ہوئی ہیں۔ اس تصویر میں کمانڈوز برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑیوں میں عریاں کھڑے ہیں۔ یہ تصویر ایک اخباری فوٹو گرافر نے کھینچی ہے۔ اسرائیلی فوج کے کمانڈر اس تصویر کی اشاعت پر کافی برہم تھے اور انہوں نے کہا کہ کمانڈوز نے نیوی کے یونٹ کا وقار مجروح کیا ہے اور اس شرمناک حرکت پر انہیں فوج سے نکال دیا جائے گا۔ لیکن عام لوگوں میں ان کمانڈوز کے لیے ہمدردی کے جذبات پائے جاتے ہیں اور ان فوجیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کمانڈوز کا تصویر بنوانا محض ایک اٹکھیلی تھی۔ یونٹ کمانڈر نے ان کمانڈوز کو اپنے دفتر طلب کر کے ان سے کہا کہ ان کی حرکت کی بنا پر انہیں فوج سے نکال دیا جائے گا۔ تاہم فوجیوں کے والدین کہتے ہیں کہ کمانڈوز نے ملک کے لیے اپنی جان داؤ پر لگائی لہذا انہیں یہ سزا نہیں ملنی چاہیے۔ کھلی جگہ کھڑے ہو کر تصویر بنانا اس یونٹ کی روایت بتائی جاتی ہے جو پھر اپنی تصویر کو ہیڈکوارٹر میں لگاتا ہے۔ فوجی افسروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا حتمی فیصلہ کہ کیا ان فوجی کمانڈوز کو ملازمت سے برخواست کیا جائے گا یا نہیں، نیوی کے سربراہ اور چیف آف سٹاف کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||