اسرائیلی ریڈیو پر امن کا گانا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی ریڈیو پہلی مرتبہ اتوار کو عبرانی زبان میں گانا نشر کرے گا جبکہ اسرائیلی ریڈیو وہی گانا عربی میں نشر کرے گا۔ اس گانے کو اسرائیلی گلوکار ڈیوڈ بروزا اور فلسطینی وسیم مراد نے گایا ہے۔ گانے کا نام ’میرے دل میں‘ رکھا گیا ہے۔ بروزا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ شرم الشیخ کانفرنس کے دوران سنائے جانے پر دونوں گلوکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ دونوں کا خیال ہے کہ گانے سے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان فاصلے کم ہونگے۔ وائس آف پیلسٹائن کے سربراہ باصم ابو سمائہ نے کہا کہ ’یہ گانا محبت اور امن کے متعلق ہے اور ہم امن کے خلاف نہیں ہیں۔‘ ڈیوڈ بروزا اسرائیل میں راک اور علاقائی موسیقی کی وجہ سے مشہور ہیں اور ان کا ایک گانا اسرائیل کی امن تحریک میں کافی مقبول ہے۔ وسیم مراد کا تعلق سبرین گروپ سے ہے اور وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں۔ سبرین کے رکن اور وسیم کے بھائی سید اور بروزا نے یہ گانا دو سال قبل انتفادہ کے عروج کے دوران لکھا تھا۔ بروزا نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’اگر میں اور سید بمباری اور انشتار کے باعث اکٹھے بیٹھ کر محبت کے بارے میں لکھ سکتے ہیں تو دوسرے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||