BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غرب اردن، منتقلی مشکلات میں
فلسطینی سکیورٹی فورسز
تلکرم میں فلسطینی سکیورٹی فورسز کی ٹریننگ
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ پیر کو غرب اردن کے شہر تلکرم کا کنٹرول فلسطین کے حوالے کر دے گا۔ گزشتہ ہفتے ہی جریکو، فلسطینح حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

لیکن دونوں جانب کے فوجی کمانڈروں کے درمیان تعطل کے سبب یہ منصوبہ مشکلات کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔

فلسطینی چاہتے ہیں کہ شمالی تلکرم کے کئی دیہات ان کے حوالے کیے جائیں لیکن اسرائیلی فوج ابھی اس بات کے لیے تیار نہیں ہے۔

مصر میں ہونے والی کانفرنس میں اسرائیل نے غرب اردن کے پانچ شہروں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن خود کش حملوں کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر ہو گئی۔

ابھی رمالہ، بیت اللحم اور قلقلیہ فلسطینیوں کے حوالے کیے جانے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ پیر کو تلکرم کی منتقلی میں تاخیر ہو جائے کیونکہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے ان تمام دیہاتوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جوستمبر 2000 سے قبل ان کے کنٹرول میں تھے۔

اسرائیل اس بات کے لیے رضامند نہیں ہو رہا اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ
تل ابیب میں حملہ کرنے والا گروپ دیہاتوں سے سرگرم ہے۔

تلکرم میں فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر ابو فصاح نے بتایا کہ دونوں فریق اپنی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوجی کمانڈر جنرل موفاظ نے بتایا کہ اسرائیل فلسطینی کنٹرول والے علاقوں کے انتظامات پر کڑی نظر رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ فلسطینی غرب اردن کے علاقوں میں اپنی ذمےداریوں سے متعلق وعدوں کو پورا کریں۔

جسکا مطلب ہے کہ مطلوبہ فلسطینیوں سے نپٹنا، دہشت گردوں کو قابو کرنا ، امن و قانون برقرار رکھنا اور ان علاقوں میں حملوں کو روکنا ہے جن کی ذمےداری انہوں نے لی ہے ۔

فلسطین کے مختلف دھڑے اس ہفتے اسرائیل کے ساتھ رسمی جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گئے۔

لیکن اتوار کو فائرنگ کے کم ازکم دو واقعات ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رمالہ کے نزدیک ایک پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

اس کے بعد بیت اللحم میں اسرائیلی سرحدی پولیسں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس شخص نے اسلحہ چرانے کی کوشش کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد