اسرائیلی فوجی کارروائی میں شدت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی آپریشن کی مذمت کے باوجود اسرائیلی فوج غزہ کے اندر دور تک گھس گئی ہے۔ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے رفاہ کے جنوب میں دو علاقوں میں پیش قدمی کے دوران میزائیل فائر کئے۔ رفاہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی کی طرف سے جمعرات کو کی جانے والی کارروائی میں اب تک آٹھ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء رفاہ میں بدھ کو اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کو جمعرات کو دفنا دیا گیا۔ غزہ کی تاریخ میں اسرائیلی کی طرف سے کیے جانے والے سب سے بڑے فوجی آپریشن میں منگل سے لے کر اب تک 40 کے قریب فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے فلسطینی شدت پسندوں نے 13 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹینکوں کے شیل اور مشین گن سے فائرنگ کی آواز سنائی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 افراد صرف تل سلطان میں ہلاک ہوئے جس پر تین دن سے اسرائیل کا قبضہ ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین انہیں کرفیوں کے اٹھائے جانے کے بعد ہی دفنا سکے۔ نامہ نگار کے مطابق رفاہ کا مردہ خانہ اب بھر چکا ہے اور تل سلطان میں مرنے والے کئی افراد کی لاشوں کو شہر کے دوسرے علاقوں میں فریزرز میں رکھا ہوا ہے۔ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے طرف سے کی جانے والی مذمت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسرائیل نے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مشرق وسطی میں چھپنے والے تمام اخبارات میں رفاہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کو شہ سرخیوں سے شائع کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||