فلسطینوں کا قتل، یواین کی مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیلی کارراوائیوں اور عام فلسطینوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے ۔ لیکن اسی دوران تین مزید فلسطینوں کے مارے جانے کی خبر ملی ہے۔ یہ قرارداد 14 ووٹوں سے منظور ہوئی اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حالیہ دنوں میں اسرائیلی کارروائیوں پر نکتہ چینی کی گئی تھی۔ سلامتی کونسل نے اسرائیل سے کہا ہے کہ فلسطینی گھروں کی مسماری کو بند کیا جائے ۔ کونسل نے فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔ امریکہ جو اکثر اسرائیل کی تنقید سے متعلق قراردادوں کو ویٹو کرتا ہے ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہا۔ اس سے پہلے منگل کے روز رفاہ کیمپ میں ہی اسرائیلی فوجی آپریشن میں بیس فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج پچھلے چند روز سے علاقے میں ایک بڑا آپریشن کر رہی ہے۔ غرب اردن کے قصبے جینین میں بھی اسرائیلی فوج داخل ہوئی ہے جہاں سے اطلاعات ہیں کہ الااقصٰی بریگیڈ کا ایک مقامی رہنما ہلا ک ہوگیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||