اسرائیلی حملے: 20 فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے فلسطینی شدت پسندوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں بیس فلسطینی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر پناہ گزینوں کے رفاہ کیمپ میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیر کی شب اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے میزائلوں سے حملے کیے تھے جن میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی علاقے میں خندقیں کھود کر اس کے ایک حصے کو غزہ سے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔ کئی فلسطینی اپنا سازو سامان لیکر وہاں سے جا رہے ہیں کیونکہ ان کو اندیشہ ہے کہ اسرائیل کیمپ کے جنوبی حصے پر قبضہ کرنے کے لئے مزید گھروں کو مسمار کرے گا۔
اسرائیل کے اس عمل کی بین الاقوامی طور پر بڑی مذمت کی گئی ہے لیکن اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ وہ وہ سرنگیں تباہ کرنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے شدت پسند اسلحہ سمگل کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی افواج اور فلسطینی شدت پسندوں کے درمیان لڑائی کے بعد درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تباہی کو بند کر دے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||