غزہ میں گھروں کی تباہی کا حکم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوج کو غزہ کی پٹی میں رفاہ میں واقع سینکڑوں گھروں کو مسمار کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ رفاہ میں گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں بارہ فلسطینی اور پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ریڈیو کے مطابق گھروں کی مسماری جنوبی غزہ اور مصر کے درمیان بفر زون کو وسیع کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ’نکل مکانی کرنے والے لوگوں کے لئے گھروں کی فراہمی کی ذمہ داری‘ اسرائیل پر ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||