دو مزید اسرائیلی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں تشدد کے تازہ ترین واقعات میں دو اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان دو ہلاکتوں کے بعد غزہ میں اس ہفتے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔ فلسطینیوں کے شدت پسند گروپ العقصٰی بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے ایک بم سے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ بارودی سرنگ رفاہ کے علاقے میں نصب کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ان فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اسرائیلی فوج سے ہونے والی ان جھڑپوں میں دو فلسطینی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مصر کی سرحد کے ساتھ بہت سے فلسطینوں کے مکانوں کو مسمار کر کے ’بفرزون ‘ کو وسیع کرنا کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔ یروشلم سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو گزشتہ ایک ہفتے میں جتنا جانی نقصان ہوا ہے اتنا اس پچھلے دو برس میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مسئلہ اب ایک اہم سیاسی سوال بن گیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوج کو غزہ کی پٹی میں رفاہ میں واقع سینکڑوں گھروں کو مسمار کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ ریڈیو کے مطابق گھروں کی مسماری جنوبی غزہ اور مصر کے درمیان بفر زون کو وسیع کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ’نکل مکانی کرنے والے لوگوں کے لئے گھروں کی فراہمی کی ذمہ داری‘ اسرائیل پر ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||