رنتیسی کی تدفین، نئے رہنما کا اِنتخاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عبد العزیز رنتیسی کے جنازے میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔ دریں اثناء ان کی ہلاکت کے بعد حماس نےاپنے نئے رہنما کا تقرر کر لیا ہے تاہم ان کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے نئے رہنما کا تقرر کر لیا گیا ہے لیکن ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے رہنما کی حفاظت کے پیش نظر ان کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ دریں اثناء غزہ میں ہزاروں فلسطینی عبدالعزیر رنتیسی کو دفنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حماس کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کے رہنما کے قتل سے اسرائیل سے بدلے لینے کی آگ مزید بھڑکے گی۔ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایک حملے میں عبدالعزیر رنتیسی سے پہلے حماس کے عمر رسیدہ رہنما احمد یاسین کو ہلاک کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||