BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 May, 2004, 03:14 GMT 08:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ میں تیسرے روز بھی حملے جاری
غزہ
لگاتار تیسری رات بھی اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کے شہر پر حملہ کیا۔

گزشتہ راتوں کی طرح یہ حملہ نصف شب کے بعد کیا گیا جس میں نشانہ اس عمارت کو بنایا گیا جو یاسرعرفات کی تنظیم فتح استعمال کرتی ہے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملہ زیتون کے اُس علاقہ میں کیا گیا جہاں گزشتہ ہفتہ اسرائیل کے چھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی اطلاع کے مطابق یہ فلسطینی مسلح تھےاور اسرائیل میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔

دریں اثنا اسرائیل کی عدالت عظمیٰ کی طرف سے جنوبی غزہ میں فلسطینیوں کے مکانات کومسمار کرنے کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد اسرائیلی فوج کو اس علاقہ میں سینکڑوں مکانات مسمار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت عظمیٰ نےمکانات کو مسمار کرنے کے خلاف اپیل اس بنیاد پر مسترد کی ہے کہ اس کی رائے میں یہ دفاعی کارروائی ہے۔

گزشتہ ہفتے رفاہ میں مکانات کی مسماری سے ایک ہزار فلسطینی بے گھر ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع شاؤل مفاظ نے کہا ہے کہ انکی فوج غزہ اور مصر کی درمیانی سرحد کےساتھ ساتھ ’نئی حقیقت‘ کی تشکیل کے لئے کام کرے گی۔

اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر موشے یالون نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مصر کے ساتھ سرحد پر بنے ہوئے ان گھروں کو مسمار کرنے کا مقصد اسرائیلی فوج پر حملے کرنے والے فلسطینی شدت پسندوں کو روکنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد