BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 18:24 GMT 23:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ میں اسرائیل پر تازہ حملہ
 -
-
اسلامی جہاد نامی تنظیم نے غزہ میں بدھ کو اسرائیلی فوج کی ایک اور بکتر بند گاڑی کو تباہ کردیا جس میں سوار پانچ فوجی بھی ہلاک ہو گئے ۔

اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ رفاہ قصبے کے نزدیک اسرائیلی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو بھی اسلامی جہاد نے ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا تھا جس میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور ان کی لاشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے نہیں کی گئی تھیں۔

غزہ کے علاقے زیتون میں فلسطینی عسکریت پسندوں سے دو دن تک لڑائی کے بعد اسرائیلی فوجیں واپس چلی گئ ہیں۔ ان فوجوں کو اصرار تھا کہ جب تک ان چھ اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں واپس نہیں ملیں گی جن کو منگل کے دن ہلاک کیا گیا تھا اس وقت تک واپس نہیں جائیں گی۔آخر میں یہ معاملہ اس طرح طے ہو گیا کہ یہ لاشیں مصری ثالثوں کے سپرد کردی گئیں جنہوں نے ان کو اسرائیلیوں کے حوالے کردیا۔ جب تک اسرائیلی زیتون میں رہے ان کے ہاتھوں کم سے کم تیرہ فلسطینی ہلاک ہوۓ اور ایک سو ستر سے زیادہ زخمی ہوۓ۔ اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ کے رفاہ کے پناہ گزیں کیمپ میں اب بھی گشت کررہے ہیں۔اور اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر سے میزائل حملے میں سات فلسطینی ہلاک ہو گۓ ہیں۔ کل دن میں پانچ اسرائیلی فوجی ایک بکتر بند گاڑی کے اندر ہلاک کۓ جاچکے تھے۔

یہ تشدد اس وقت شروع ہوا تھا جب اسرائیلی فوجی دستے غزہ میں اس ہلاک شدہ فوجیوں کے باقیات تلاش کرنے گئے تھے جو منگل کے بم دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے۔

کم از کم چار فلسطینی اس وقت ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جب ایک ہیلی کاپٹر سے زیتون کےعلاقے میں ایک گھر پر فائرنگ کی گئی

اسرئیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی جس کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے مصر کے ساتھ لگنے والی سرحد پر گشت کر رہی تھی۔فلسطینی عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ فوجی گاڑی پوری طرح تباہ ہوگئی ۔

منگل کے روز شروع ہونے والے اس تشدد میں اب تک کم از کم گیارہ فلسطینی ہلاک اور ایک سو تیس زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے شدت پسند گروپوں اور غزہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس اسرائیلیوں کے باقیات ہیں تو وہ انسانی حقوق اور اسلامی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں لوٹادے۔

اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کے یہ ٹکڑے منگل کے روز دھماکے کے مقام سے اٹھائے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد