غزہ کے علاقے میں اسرائیل کا حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے غزہ کی پٹی میں مسلح فلسطینی شدت پسندوں کے خلاف ایک حملے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق زیتون ڈسٹرکٹ میں اس وقت فائرنگ شروع ہوئی جب فوج ’دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن‘ کررہی تھی۔ عینی شاہدوں کے مطابق مختلف قریبی علاقوں سے مسلح افراد اس جگہ پہنچ گئے اور بعد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسرائیل نے پہلے بھی زیتون ڈسٹرکٹ میں بارودی گولے بنانے کی ممکنہ ورکشاپوں کو تباہ کرنے کے لئے حملے کئے ہیں۔ فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق حملے میں کم سے کم چار اور مسلح افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج پہلے جیپوں پر علاقے میں داخل ہوئی اور بعد میں ٹینک ان کی مدد کو وہاں پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے لاؤڈ سپیکروں پر علاقے کے مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||