BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 May, 2004, 23:31 GMT 04:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر بش: فلسطینی ریاست پرامن بنائی جائے
فلسطین مزاکرات کے عمل میں تاخیر کرنے کے حق میں نہیں ہے
فلسطین مزاکرات کے عمل میں تاخیر کرنے کے حق میں نہیں ہے
صدر بش نے کہا ہے کہ قیادت میں تبدیلیوں اور خطے میں تشدد کی وجہ سے آزاد پرامن ریاست کا قیام ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مصر کے الحرم ڈیلی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دو ہزار پانچ تک کے لیے تعین ہونے والے ٹائم ٹیبل پر اس طرح عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے جس طرح دو سل قبل ہو رہا تھا‘۔

اس بیان کے جواب میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ ’دو ہزار پانچ تک کے لیے متعین کیا جانے والا ٹائم ٹیبل کہیں زیادہ حقیقت پسندانہ تھا‘۔

فلسطین کے وزیرِ اعظم احمد قرئعی اس مہینے برلن میں امریکہ کی داخلی سلامتی کی مشیر کوڈولیزا رائس سے ملاقات کریں گے۔

صدر بش نے کہا ہے کہ امریکہ ابھی بھی مشرقِ وسطی میں امن کی کوششوں کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال دو ہزار پانچ بہت نزدیک ہے اور ہمیں دو ہزار تک یہ کام مکمل کرنا ہے۔

صدر بش نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم محمود عباس جو ابو مازن کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ان کی تبدیلی کی وجہ سے بھی حالات بدل کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ہم جلد از جلد فلسطینی ریاست کے قیام کا کام مکمل کر لیں۔

فلسطینی رہنماوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مستقبل کے بجائے آج پر بھروسہ کریں۔

جبکہ رملہ میں مقید یاسر عرفات نے صدر بش کے بیان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ انیس سو اٹھاسی اور اناسی میں ہونے والے امن سمجھوتے میں پرامن ریاست کے قیام کو مدِنظر رکھنا چاہیے تھا۔

اس کے علاوہ فلسطین کے وزیرِاعظم احمد قرئی نے کہا ہے ’ابھی ہمارے پاس کافی وقت ہے۔ ہم ایک مکمل اور بہتر لائحہ عمل تیار کر سکتے ہیں۔

اگر ہم دیر کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مزاکرات کے سلسلے کو مزید دس سے پندرہ سال کے لیے بڑھاتے ہیں۔ اس کے بعد کوئی حالات پر قابو نہیں پا سکے گا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد