 |  ایک فلسطینی اپنے بھائی کی لاش کی قریب نوح کناں |
غزہ میں فلسطینی رفیوجی کیمپ میں تازہ اسرائیلی آپریشن میں اب تک کم سے کم بیس فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے منگل کے روز رفاہ کیمپ میں ہی اسرائیلی فوجی آپریشن میں بیس فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر شدت پسند تھے جو مصر سے سرنگوں کے ذریعے اسلحہ سمگل کرتے تھے لیکن فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سویلین تھے۔ اسرائیلی فوج پچھلے چند روز سے علاقے میں ایک بڑا آپریشن کر رہی ہے۔ غرب اردن کے قصبے جینین میں بھی اسرائیلی فوج داخل ہوئی ہے جہاں سے اطلاعات ہیں کہ الااقصٰی بریگیڈ کا ایک مقامی رہنما ہلا ک ہوگیا ہے۔  |  اسرائیل کے عمل کی ہر طرف سے مذمت کی گئی ہے |
گزشتہ ہفتے اسرائیلی افواج اور فلسطینی شدت پسندوں کے درمیان لڑائی کے بعد درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تباہی کو بند کر دے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ |