BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 March, 2005, 04:08 GMT 09:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قلقیلیہ کی منتقلی منسوخ
غزہ
فلسطینی پولیس اہلکار غزہ میں بم کا نشانہ بننے والی گاڑی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں پولیس کا کہنا ہےکہ ایک دھماکے سے کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں ایک گاڑی پوری طرح تباہ ہو گئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کے مطابق گاڑی کے مالک ایک وکیل ماجد جعفروی ہیں جو بری طرح زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے محرکات مجرمانہ ہیں لین فلسطینی پولیس اس کی تصدیق نہیں کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے رہی۔ لیکن پیر کو اسرائیلی حکام نے بتایا تھا کہ وزیر دفاع شاؤل موفاظ نے غرب اردن کے شہر قلقلیہ کا انتظام فلسطینیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

مسٹر موفاظ سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ فلسطینی سکیورٹی افواج اپنے اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں جو انہوں ان دو علاقوں میں کے بارے میں کیا تھا جو انہیں اس سے پہلے منتقل کیے گئے تھے۔

مسٹر موفاظ کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکام نے وعدہ کیا تھا کہ ان کے حوالے کیے جانے والے دو شہروں میں شدت پسندوں کو غیر مسلح کر دیا جائے گا۔

فلسطینی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جریکو اور طولکرم کا انتظام دیے جانے کے موقع ہتھیاروں کی واپسی کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ طے یہ پایا تھا کہ جن لوگوں کے پاس ہتھیار ہیں وہ ان کا رجسٹریشن کرائیں گے اور ہتھیار لے کر ادھر ادھر نہیں پھریں گے۔

اسرائیل نے گزشتہ اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ پانچ فلسطینی شہروں کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دے گا۔

جن شہروں کا انتظام فلسطینی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ملتوی کیا گیا ہے ان میں بیت اللحم اور راماللہ شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد