BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 20:40 GMT 01:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تلکرم کی منتقلی پر رضامندی
اسرائیلی چیک پوسٹ
تلکرم میں داخل ہونے سے پہلے اسرائیلی چیک پوسٹ پر تلاشی
فلسطینی اور اسرائیلی حکام کئی دنوں کے مذاکرات کے بعد غرب اردن کے شہر تلکرم کے کنٹرول کی منتقلی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں شہر کا کنٹرول فوراً فلسطینیوں کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔

گزشتہ ماہ اسرائیل نے پانچ قابض شہروں کی سکیورٹی کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ہی جریکو شہر کو فلسطینی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ اب رملہ، بیت اللحم، اور قلقلیہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی کانفرنس میں اسرائیل نے غرب اردن کے پانچ شہروں کی واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن خود کش حملوں کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر ہو گئی۔

تلکرم کی منتقلی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب شہر کے قریب کے دو دیہاتوں کے کنٹرول پر سمجھوتہ ہو گیا۔ یہ دونوں دیہات کچھ عرصہ تک مزید اسرائیل کے کنٹرول میں رہیں گے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تل ابیب میں حملہ کرنے والا گروپ انہیں دیہاتوں میں سرگرم ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوجی کمانڈر جنرل موفاظ نے بتایا کہ اسرائیل فلسطینی کنٹرول والے علاقوں کے انتظامات پر کڑی نظر رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ فلسطینی غرب اردن کے علاقوں میں اپنی ذمہ داریوں سے متعلق وعدوں کو پورا کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد