BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 February, 2005, 04:00 GMT 09:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان سے مکمل فوجی واپسی: شامی
عماد مصطفیٰ
امریکہ میں لبنان کے سفیر عماد مصطفےٰ نے رفیق حریری کے قتل کو خود شام کا نقصان قرار دیا ہے
ایک سینیئر شامی اہلکار نے اپنی حکومت کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنا وعدہ پورا کرے گا اور جس قدر جلد ممکن ہو گا لبنان سے تمام افواج کو واپس بلائے گا۔

بی بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں امریکہ میں شام کے سفیر عماد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ وہ فوجوں کی واپسی کے بارے میں کوئی حتمی نظام الاوقات تو نہیں بتا سکتے لیکن یہ بات طے ہے کہ تمام شامی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں شامی فوجیوں کی تعداد تیرہ ہزار تھی جو آئندہ ہفتے آٹھ سے نو ہزار رہ جائے گی اور طرح کوئی مہینے بھر میں یہ تعداد محض دو ہزار تک پہنچ جائے گی۔

عماد مصطفیٰ نے ایک بار پھر لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں شام کے ملوث ہونے کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ حریری کے قتل کی سازش ان کی موت سے بھی آگے کا معاملہ ہے اور اس موت سے خود شام کو بھی نقصان ہوا ہے۔

دریں اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ٹیم کی قیادت آئیر لینڈ پولیس کے نائب سربراہ پیٹر فٹسجیرلڈ کر رہے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی تفتیش کے نتائج سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو چار ہفتوں میں آگاہ کردیں گے۔

رفیق حریری کی بہن اور لبنانی پارلیمنٹ کی رکن باہیا حریری نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں لبنانی حکام کی تفتیش پر اعتماد نہیں ہے۔

حریری
رفیق حریری کی تدفین پر ان کے حامی

لبنان کے وزیر دفاع عبدالرحیم مراد نے کہا ہے کہ شام لبنان میں متعین اپنی کچھ افواج کو واپس بلا رہا ہے۔

لیکن لبنان کے وزیر اعظم عمر کریمی نے اس اقدام کو لبنان کے عدم استحکام سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اگر شامی فوج لبنان سے چلی جاتی ہے تو سوال یہ ہے کہ پھر کیا ہوگا؟ ایسے حالات میں جو چیز نہایت واضع ہے وہ یہ ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا ہونے کا امکان ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد