شامی فوج لبنان چھوڑ دے: اقوامِ متحدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان سے اپنے بقیہ چودہ ہزار فوجی واپس بلائے۔ متفقہ طور پر منظور ہونے والے ایک اعلامیے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ شام لبنان کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سیاسی آزادی کا احترام کرے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکٹری جنرل کوفی عنان سال میں دو مرتبہ سلامتی کونسل کو اس معاملے پر آگاہ کریں۔ ستمبر میں سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے شام سے کہا تھا کہ وہ لبنان سے اپنی افواج واپس بلائے۔ امریکہ اور فرانس کی حمایت یافتہ اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ لبنان کی سیاسی آزادیوں کا احترام ہونا چاہیئے اور یہ کہ وہاں سے غیر ملکی فوج واپس چلی جائے۔ اس قرارداد میں اگرچہ کسی ملک کا نام نہیں ہے لیکن شام وہ واحد ملک ہے جس کی فوج لبنان میں ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں کوفی عنان نے کہا تھا کہ شام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ اس کی فوج کب اور کیسے لبنان سے نکلے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||