BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 08:22 GMT 13:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شام عراق سرحدی کنٹرول پر اتفاق
عراق کے نائب وزیراعظم برہام صالح
عراق کے نائب وزیراعظم برہام صالح
عراق کے نائب وزیراعظم برہام صالح نے کہا ہے کہ غیر ملکی باغیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے شام اور عراق کے درمیاں صحرائی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں باہمی تعاون کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

برہام صالح نے یہ بیان دمشق میں صدر بشر الاسد سے ملاقات کے بعد دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشر الاسد نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ شام اس بات کی کوششش کرے گے کہ عراق میں کسی طرح کی دراندازی نہ ہو اور سکیورٹی کے خصوصی دستے سرحد کے دونوں جانب چوکنا رہیں گے۔

عراق کے وزیر خارجہ ہشیار زباری نے عراق میں باغیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے کی جانے والے کوشش کو جہدِ مسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے سکیورٹی اقدامات اور خفیہ معلومات میں اشتراک سے ہی اس مسئلے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

بغداد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت ایک اہم کامیابی ہے لیکن اس کے باوجود سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ایک مشکل کام ہوگا۔

ادھر عراق میں نئی عبوری حکومت کو اقتدار سنبھالے ہوئے تیسرا ہفتہ ہے اور وہ ملکی سکیورٹی اور اس کی تعمیر نو کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو مزید فروغ دے رہی ہے۔

غیر ملکی باغیوں کے عراق میں داخلےکو روکنے کے لیے شام کے ساتھ ہونے والی پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیر خارجہ ہشیار زباری نیٹو اور یورپی اتحاد سے مذاکرات کے لیے برسلز جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ سرحدوں پر سخت کنٹرول نافذ کرنے کے لیے نیٹو کی مدد طلب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عراقی عوام کے لیے یورپی اتحاد سے مالی امداد بھی طلب کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد