عراقی گھپلوں میں تحقیقات کا مطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہنری ویکسمین نے عراق کی تعمیر نو کے اربوں ڈالر کے ٹھیکوں میں مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے رکنِ کانگریس ہنری ویکسمین کے مطابق آزاد آڈیٹروں نے عراق ڈیویلپمنٹ فنڈ میں سنگین بےقاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ فنڈ عراق میں اقوام متحدہ کے تیل برائے خوراک پروگرام کے قریبی اشتراک میں کام کررہا تھا۔ رکن کانگریس کے مطابق اب تک اس معاملے پر معلومات حاصل کرنے کی کوششوں کو عراق کی تحلیل شدہ عارضی اتحادی انتظامیہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ پال بریمر کی اس انتظامیہ نے بغیر کسی نگرانی کے عراقی ترقیاتی پروگرام کے بیس ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔ ویکسمین نے اپنی شکایت کانگریس کی ایک کمیٹی میں درج کرا دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||