BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 July, 2004, 00:41 GMT 05:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: صحت کے لیے فنڈز کی اپیل
عراقی ہسپتال
ہسپتالوں کو طبی آلات میں کمی کا بھی سامنا ہے
عراق کی نئی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو فوری طور پر مطلوب ادویات کے لیے فنڈز دے۔

عراقی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک کے تباہ حال اور انتہائی بوجھ تلے دبے نظام صحت کو بحال کرنے کے لیے صحت کے ایک ارب ڈالر کے بجٹ کو دگنا کرنا ہوگا۔

عراقی ڈاکٹر اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے لیے تو مشہور ہیں لیکن ان کو ادویات کی انتہائی کمی کا بھی سامنا ہے۔ وزیرصحت کے مطابق خاص طور پر اینٹی بایوٹک ادویات اور دل کے امراض اور سرطان کے علاج کے لیے دواؤں کی قلت ہے۔

ایک مریض بچہ
عراقی ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں

طبی آلات اور دواؤں کی قلت معزول صدر صدام حسین کے زمانے سے ہی ہے جب اقتصادی پابندیوں کے ساتھ ساتھ غفلت اور کرپشن کی وجہ بےشمار جانیں ضائع ہوئیں۔ لیکن صدام حکومت کے خاتمے کے پندرہ ماہ بعد بھی عراق کا نظام صحت بحالی کے مقام سے بہت دور ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اب اس کی کیا وجہ ہے۔

اتحادیوں پر جو بھی تنقید ہو، اب صحت کے اس طرح کے مسائل نئی عبوری عراقی حکومت کا درد سر ہیں۔ وزیرصحت بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کرپشن اب بھی باقی ہے اور مریضوں کے لیے خریدی گئی بہت سی دوائیں بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہوتی ہیں۔ گزشتہ ایک برس میں ہسپتال بھی مریضوں کی بہت بڑی تعداد سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں اور تشدد کے نتیجے میں ان مریضوں کی تعداد مزید بڑھی ہے۔ اسی وجہ سے وزیرصحت کو ہنگامی عالمی امداد کی اپیل کرنا پڑی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد