’مل کر خطرات کا مقابلہ کریں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران اور شام نے کہا ہے کہ ہر چیلنج اور دھمکی کے مقابلے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اگرچہ نہ تو ایران نے نہ شام نے غیر ملکی خطرے کے طور پر امریکہ کا نام لیا تھا لیکن یہ دونوں ملک متواتر امریکی تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے شام کے وزیر اعظم ناجی العطري سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران شام کا ہر خطرے میں ساتھ دے گا۔ صدر جارج بش کے ترجمان نے ان دونوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ فرض نہ کرلیں کہ صرف امریکہ ان دونوں کے رویہ سے خوش نہیں ہے ۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو غلط فہمی کا شکار ہونگے۔ ترجمان نے کہا پوری بین الاقوامی برادری نے ان دونوں سے خاص خاص مطالبات کۓ ہیں اور ایران اور شام دونوں کو اپنے کۓ ہوۓ وعدوں کا پاس کرنا ہوگا۔ بیروت میں لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے بعد امریکہ اور شام کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||