BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 February, 2005, 05:09 GMT 10:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کے لیے روسی ایٹمی ایندھن
حسن روحانی
روسی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ الیگزنڈر رمیانتسف جو معادے کے لیے ایران پہنچ چکے ہیں
ماسکو اور تہران سنیچر کو ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جس کے تحت روس بوشہر کے ایٹیمی ری ایکٹر کے لیے ایندھن فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سلواکیہ میں امریکی صدر بش سے ملاقات کے دوران اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے چاہیں۔

صدر پوتن نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایسی کوئی شہادت نہیں ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

روسی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ الیگزنڈر رمیانتسف تہران اور ماسکو کے درمیان بوشہر کے ایٹمی ری ایکٹر کے لیے ایندھن فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ایران تمام استعمال شدہ فیول راڈز واپس روس کو فراہم کرے گا۔

امریکہ روس سے اس خدشے کا اظہار کر چکا ہے کہ ایران استعمال شدہ ایندھن کی راڈز کو ایٹمی اسلحہ بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ایران میں روس کے سفیر الیگزنڈر ماریاسوف نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے ایران پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ایندھن کا استعمال شروع کر دے گا۔

ایران کئی بار اس آمادگی کا اظہار کر چکا ہے کہ وہ جوہری اسلحہ بنانے کے لیے درکار یورینیم کی افزودگی نہیں کرے گا۔

تہران: امریکی سفارتخانے پر قبضے کے پچیس سالروبرو: پچیس سال بعد
امریکی سفارتخانے پر قبضے کے پچیس سال
شیریں عبادیامریکہ پر مقدمہ
نوبل انعام یافتہ ایرانی کو امریکہ سے شکایت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد