’ایران اپنے وعدے پر قائم ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کی جوہری کمیٹی کے ایرانی مصالحت کار حسین مساوین نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے وعدے کی پاسداری کرے گا۔ حسین مساوین نے بی بی سی کو بتایا کہ یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے باوجود ابھی تک ریسرچ کے لیے رکھے گئے بیس سنٹری فیوجز کے مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی قرارداد سامنے نہیں آئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ جلد حل ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ میں سو فیصد پر اعتماد تو نہیں لیکن بہت زیادہ پر امید ہوں‘۔ اقوامِ متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادی نے بھی اس مسئلہ کے حل کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔ محمد البرادی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ البرادی کے خیال میں حالات صحیح رخ اختیار کر رہے ہیں۔ سنٹری فیوجز کے مسئلہ نے ایران اور یورپی اقوام کے مابین معاہدہ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ امریکہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگاتا رہا ہے جس سے ایرانی حکومت انکار کرتی آئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||