نیوکلئیر ریکٹر کے لیے آلات تیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے جوہری ادارے کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک ایسی دھات بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس کو ایٹمی ایکٹر بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایران کے شہر اصفحان میں واقع ایرانی جوہری پروگرام کے ماہر منصور ہباشزادے نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے زرکونیم بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ اتوار کو ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ایک اعلی اہلکار محمد غنادی نے کہا تھا کہ اصفہان میں واقع یورینیم کو افرزودہ کرنے والا پلانٹ اپنی صلاحیت کے پچھتر فیصد تک کام کر رہا ہے۔ ایرانی اہلکار نے مزید کہا ہے کہ وسطی ایران میں واقع یورینیم کی کان سے اگلے سال پیدوار شروع ہو جائے گی اور ایران یورینمیم کے مزید ذخیرے تلاش کرئے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||