BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 November, 2004, 03:15 GMT 08:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آج سے یورینیم کی افزودگی ختم: ایران
ایران جوہری پروگرام
ایران نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ جوہری اسلحہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے
ایران نے کہا ہے کہ وہ یورپین یونین کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت اپنے جوہری پروگرام کو سوموار کو معطل کر دے گا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے انچارج غلام رضا آغازادے نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوموار کو یورینیم کی افزودگی کو روک دے گا۔

ایران نے ایک ہفتے پہلے یورپین یونین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ اپنی جوہری پروگرام کو معطل کر دے گا۔

امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کا سب سے بڑا مخالف ہے اور الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ جوہری اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کا جوہری اسلحہ حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایران نے ان اطلاعات پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ یورپین یونین کے ساتھ معاہدے میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے یورینیم کی افزودگی تیز کر دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے ایک روز پہلے کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔

ایران نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کولن پاؤل کو یہ احساس ہو گیا ہو گا کہ ان کا بیان جھوٹا تھا ۔

البتہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان کو دہرایا ہے کہ ایران جوہری اسلحہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یورپ کے تین ممالک، برطانیہ، فرانس، اور جرمنی ایران کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ وہ یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو ترک کر دے ورنہ اسے اقوام متحدہ میں تادیبی پابندیوں کے اقدامات کا خطرہ پیش آ سکتا ہے۔

اگرچہ ایران اور تین یورپین ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی افزونی کو روکنے کی صورت میں اسے جوہری ایندھن مہیا کیا جائے گا اور تجارت میں اس کے حصہ میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے انچارج نے کہا ہے غلام رضا آغازادے نے کہا ایران سوموار کو یورینیم کی افزودگی کو روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں عالمی برادری کو مطمئن کرنے کے لیے کافی بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد