ایران جوہری حساب دے:امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکوٹ میک لیلن نے ایران سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی جوہری سرگرمیوں کی مکمل اور واضح اطلاعات فراہم کرے۔ میک لیلن نے یہ بیان اس وقت دیا جب اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی کے بورڈ کے اراکان ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں سخت قرارداد پر غور کرنے کے لئے ویانا میں جمع ہوئے ہیں ۔ ایجنسی کے سربراہ محمد البرادئی نے کہا کہ ایجنسی کے ساتھ ایران کا تعاون اطمینان بخش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو آئندہ چند ماہ میں سلجھایا جانا چاہئے ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری اسلحہ کے پروگرام پر کام کر رہا ہے جبکہ ایران اس کی تردید کرتا ہے ۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ پر امن مقاصد کے لئے جوہری توانائی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||