BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 November, 2003, 18:24 GMT 23:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورینیم افزودہ نہیں کریں گے: ایران
محمد البرادعی کو ایرانی حکام کی یقین دہانی
محمد البرادعی کو ایرانی حکام کی یقین دہانی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنا یورینیم افزودہ کرنے کا پروگرام معطل کر دے گا اور ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی طرف سے مزید سخت معائنوں کوبھی قبول کرئے گا۔

محمد البرادعی نے کہا کہ ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے جوہری ہتھیاروں کے پھلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے ادارے کو دو خط ارسال کرئے گا جس میں وہ یہ شرائط قبول کرنے پر رضامندی کا اظہار کرئے گا۔

محمد البرادعی نے یہ بیان ایران کی قومی سلامتی کے سربراہ حسن روحانی سے ملاقات کے بعد جاری کیا۔

حسن روحانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران یورینیم افزودہ کرنے کا پروگرام معطل کرنے پر رضامند ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اعلان وہ اگلے ہفتے کو کریں گے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پابندیاں قبول کرنے کے بعد بین الاقوامی ادارے کو یہ اختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ ایران کی جوہری سہولیات کا زیادہ تفصیل سے جائزہ لے اور اس کے لیے اسے زیادہ دیر پہلے ایران کی حکومت کو مطلع کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے یہ انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ ایران کی حکومت پر عالمی طور پر یہ دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ ثابت کرے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔

روحانی نے کہا کہ ایران عالمی برداری کو یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد