ایرانی وکیل کا امریکہ پر مقدمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نوبل انعام یافتہ ایرانی وکیل شیریں عبادی امریکہ کے خلاف مقدمہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ان کی کتاب کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کا جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ امریکہ میں ان ممالک کے لوگوں کی کتابوں کی اشاعت منع ہے جن کے خلاف امریکہ نے اقتصادی پابندیاں لگائی ہوں۔ شیریں عبادی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندی امریکی آئین کے خلاف ہے۔ امریکی کمپنیوں پر ایران، کیوبا اور سوڈان کے ادیبوں کی کتابوں کی اشاعت کے خلاف پابندی ہے۔ شیریں عبادی کو گزشتہ سال نوبل انعام ملا تھا۔ وہ یہ انعام حاصل کرنے والی پہلی مسلمان اور ایرانی خاتون ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||