 |  امدادی رقوم کا ریکارڈ رکھنے کے لیے اقوام متحدہ نے اکاونٹنگ فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں |
جینیوا میں سونامی سے متاثرہ علاقوں کی امداد کرنے والے ملکوں کی کانفرنس میں اقوام متحدہ امدادی رقوم کی جلد از جلد فراہمی پر زور دے گا۔ اقوام متحدہ جنیوا میں ایک بین الاقوامی کانفرس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں متاثرہ علاقوں کو امداد مہیا کرنے کے نظام الاوقات طے کیا جائے گا۔ دنیا کے مختلف ملکوں نے اب تک سونامی سے متاثرہ لاکھوں لوگوں کے لیے اب تک کل چھ ارب ڈالر کی امداد کے اعلانات کئے ہیں۔ اقوام متحدہ ان رقوم کی ترسیل کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ اس کانفرنس کے شرکاء کو دنیا کے دوسرے ملکوں میں جاری امدای کاموں کے پس منظر میں چلے جانے کے اندیشے کے بارے میں خبردار کیا جائے گا۔  | اقوام متحدہ محتاط دنیا بھر سے اتنی بڑی تعداد میں امدادی رقوم کے اعلانات کے باعث اقوام متحدہ نے ایک عالمی اکاونٹنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ ان تمام اعلانات کا ریکارڈ رکھا جاسکے۔ |
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے رابط کار جان ایگیلینڈ اس کانفرنس کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں عالمی امدادی اداروں اور مخلتف ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔امریکہ کے امدادی کاموں کے سربراہ اینڈریو نیٹسواس، یورپی برادری کے کمشنر لوئس میچل اور برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سینئر وزراء بھی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ جینیوا کی کانفرنس سے پانچ دن قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے بھی جکارتہ میں امداد کرنے والے ملکوں اور اداروں کی ایک کانفرنس بلائی تھی جس میں انہوں نے ایک ارب ڈالر فوری طور پر مہیا کرنے کو کہا تھا۔ بہت سے ملک اپنی امدادی رقوم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ اتوار کو کینیڈا نے اپنی امداد کو چھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 35 کروڑ ڈالر کرنے کا اعلان کیا۔
 |  امداد کے منتظر لوگ |
تاہم اقوام متحدہ چاہتا ہے کہ امدادی ملک جلد از جلد ان اعلانات کو عمل شکل دیں اور امدادی رقوم مہیا کریں تاکہ متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے میں تاخیر نہ ہو۔ دنیا بھر سے اتنی بڑی تعداد میں امدادی رقوم کے اعلانات کے باعث اقوام متحدہ نے ایک عالمی اکاونٹنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ ان تمام اعلانات کا ریکارڈ رکھا جاسکے۔ اقوام متحدہ کے حکام کے خیال میں امداد فراہم کرنے کا طریقہ کار بہت شفاف ہے تاہم وہ اقوام متحدہ کے تیل بارے خوارک پروگرام پر تنقید اور اس پروگرام پر لگائے جانے والے الزامات کے پیش نظر محتاط ہیں۔ |