BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 January, 2005, 05:32 GMT 10:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باغیوں کے ساتھ حکومت کا معاہدہ
آچے
آچے میں روڈ بلاک اور سکیورٹی چیک
انڈونیشیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے آچے کے صوبے میں امدادی کام بنا رکاوٹ کے جارے رکھنے کے لئے علیحدگی پسند باغیوں کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے ۔ آچے سونامی کے سمندری طوفان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے بی بی سی کو بتایا کہ باغی اس بات کے لیے رضامند ہو گئے ہیں کہ وہ آچے میں ہونے والے امدادی کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

لندن کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ حاسن ویرا جودہ نے کہا کہ انہیں امید کی ایک کرن نظر آرہی ہے کہ دونوں فریق مصالحت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آچے میں باغی گزشتہ 15 سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پچھلے دو سال کے دوران وہاں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

مسٹرحاسن ویرا جودہاہ لندن اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی غرض سے آئے ہیں جس کے تحت انڈونیشیا کے بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگی کو منجمد کر دیا جائے گا۔

بی بی سی کے ڈیوڈ لائین کا کہنا ہے حالانکہ باغیوں کے ساتھ اس معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں جلد ہی امن قائم ہوجائے گا لیکن انڈونیشیا کی نئی حکومت اس موقع کو امن مزاکرات کے آغاز کا راستہ کھولنے کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔

امن کے راستے میں سب سے بڑی روکاوٹ دونوں جانب انسانی حقوق کا خراب ریکارڈ ہے اور خاص طور پر سرکاری فوجی دستوں میں۔

امید کی جارہی ہے کہ سری لنکا میں بھی سونامی سانحے کی وجہ سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔سری لنکا میں تامل ٹائیگرز نےمرکزی حکومت پرالزام لگایا تھا کہ وہ ملک کے تامل علاقوں میں امداد نہیں پہنچا رہی اور اس سانحے کی آڑ لیکر تامل قبضے والے علاقوں میں فوجی دستے بھیج رہی ہے۔

2002 میں جنگ بندی ٹوٹنے سے پہلےسری لنکا کی اس 20 سال پرانی لڑائی میں 64000افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آچے میں بھی 26 دسمبر سے پہلے مارشل لاء لگا ہوا تھا اور یہ علاقہ بین الاقوامی میڈیا اور امدادی ایجنسیوں کے لئے بند تھا۔سونامی کے بعد دونوں فریق نے جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن اس کے بعد بھی دونوں ہی جانب سے جھڑپوں اور ہلاکتوں کی اطلاعات ملتی رہیں۔دونوں ہی ایک دوسرے پر سونامی کی آڑ لیکر دوبارہ حملے شروع کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں سکی۔

جسے اللہ رکھے
12 سالہ مرلی نے دس روز ایک درخت پر گزارے
سنامی سے متاثر شخصماہرین کی رائے
سونامی کی قبل از وقت خبر کیوں نہ ہوئی؟
سونامی سے متاثرہ بھارت کے جنوبی ساحل سے سنیل رمن کی رپورٹسونامی کےمتاثر لوگ
بھارت کے جنوبی ساحل سے سنیل رمن کی رپورٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد